Time 11 ستمبر ، 2018
پاکستان

انعامی اسکیم کا جھانسہ دے کر شہریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کیے جانے لگے


کراچی میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ہیکنگ کرنے والا گروہ فعال ہوگیا۔

انعامی اسکیم کا جھانسہ دے کر شہریوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کیے جانے لگے ہیں۔ نامعلوم گروہ کے لوگ کال کرکے انعامی اسکیم کا جھانسہ دیتے ہیں۔

اپنا ہی بھیجا گیا نمبر واٹس ایپ سے دوسرے نمبر پر بھیجنے کا کہا جاتاہے اور جیسے ہی نمبر بھیجیں واٹس ایپ ہیک ہوجاتا ہے۔

یہ گروہ اکاؤنٹ کی بحالی کیلئے رقم کا مطالبہ کرتا ہے۔ ملزمان کی تلاش کیلئے ایف آئی اے متحرک ہوگيا ہے۔

ایک متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان موبائل بینک کے ذریعے رقم بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ سائبر کرائم سیل کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو حالیہ دنوں میں واٹس ایپ ہیکنگ کی متعدد شکایات ملی ہیں جس کے بعد ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :