پاکستان
30 جولائی ، 2012

وزیراعلیٰ پنجاب لوڈ شیڈنگ پر سیاست کررہے ہیں، قمر زمان کائرہ

وزیراعلیٰ پنجاب لوڈ شیڈنگ پر سیاست کررہے ہیں، قمر زمان کائرہ

مظفر گڑھ … وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب لوڈ شیڈنگ پر سیاست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مظفرگڑھ میں جمعہ کے روز آنے والے طوفان کے بعدواپڈا کو پہنچنے والے نقصانات کا معائنہ کر نے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر نیٹو سپلائی بند کرتے ہیں تو دنیا ہم سے تعاون نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے، پاور سیکٹر کو جتنے پیسے چاہئیں دئیے جائیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تھرکو ل کے منصوبے کو حل کیا جارہا ہے

مزید خبریں :