کھیل
13 جنوری ، 2012

پرتھ ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل، آسٹریلیا بغیرکوئی وکٹ گنوائے،149 رنز

پرتھ ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل، آسٹریلیا بغیرکوئی وکٹ گنوائے،149 رنز

پرتھ…آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارت کے 161 رنز کے جواب بغیر کسی نقصان کے 149 رنز بنالیے، وارنر 104 اور کووان 40 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں، بھارت کا اسکور برابر کرنے کیلئے اسے صرف 12 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 10 وکٹیں ابھی باقی ہیں.اس سے قبل آسٹریلوی بالرز کی شاندار کارکردگی کے باعث تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں161رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔پرتھ کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے اس میچ میں آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو اس وقت درست ثابت ہواجب وریندر سہواگ بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔سچن ٹنڈولکر ایک بار پھر 100 ویں سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے، وہ 15 رنز بناکر ہیریس کا شکار بنے۔ ایک موقع پر بھارت کے چار ٹاپ آرڈر بیٹسمین صرف 63 رنز پرآؤٹ ہوچکے تھے۔کوہلی 44 جبکہ گمبھیر اور لکشمن 31،31 رنز بناکر نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی طرف سے ہلفنہاس نے4، سڈل نے 3 ، اسٹارک نے 2 جبکہ ہیریس نے ایک وکٹ حاصل کی.

مزید خبریں :