05 فروری ، 2012
واشنگٹن . . . .. . .واشنگٹن میں پولیس نے وال اسٹریٹ پر قبضہ کرو تحریک سے منسلک افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سات مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ امریکا میں امیر و غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق، سرمایہ داروں کی لالچ اور غیرمنصفانہ ٹیکس نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین وائٹ ہاوٴس کے قریب مک فرسن اسکوائر پر کئی ماہ سے خیموں کے شہر بسائے ہوئے ہیں۔ نیشنل پارک سروس پولیس نے کئی مرتبہ مظاہرین کو وارننگ دی تھی کہ وہ عوامی مقام پر کیمپ لگانے کی پابندی پر عمل درامد کرائے گی۔ اس سلسلے میں پولیس ہفتے کو خیمے ہٹانے کے لئے کارروائی شروع کی جس پر مظاہرین نے نعرے بازی کی۔ تاہم پولیس کو زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ کارروائی کے دوران کم از کم سات مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔