Time 17 ستمبر ، 2018
پاکستان

وزیرخارجہ شاہ محمود جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے 22 ستمبر کو روانہ ہونگے

وزیرخارجہ اسلام آباد سے نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے، ذرائع_ فوٹو/ فائل

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی 22 ستمبر کو نیویارک روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کےجنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے جس کے لیے وہ 22 ستمبر کو اسلام آباد سے نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ کے ہمراہ وفد میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

مزید خبریں :