کھیل
31 جولائی ، 2012

اولمپکس ، سعودی خاتون کو حجاب میں جوڈو میں شرکت کی اجازت

اولمپکس ، سعودی خاتون کو حجاب میں جوڈو میں شرکت کی اجازت

لندن…این جی ٹی…اولمپک انتظامیہ کی جانب سے سعودی خاتون ایتھلیٹ کو حجاب کے ساتھ جوڈو کے مقابلوں میں شرکت کی اجازت دیدی گئی،وجدان علی سراج عبدالرحیم شہرخانی سعودی عرب کی جانب سے شرکت کرنے والی پہلی دو خواتین میں شامل ہیں،لیکن لندن میں ہونے والے حجاب کیخلا ف احتجاج کے بعد ان پر پابندی لگادی گئی تھی۔اس کے بعد وجدان نے اولمپک مقابلوں میں شرکتکرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔جس پر کافی غورخوض کے بعدانٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی اور انٹرنیشنل جوڈو فیڈریشن نے انہیں مخصوص ڈیزائن کے ساتھ حجاب کے ساتھ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

مزید خبریں :