دنیا
13 جنوری ، 2012

قومی اسمبلی:اسفندیار ولی نے حکومت کے حق میں قرارداد پیش کردی

 قومی اسمبلی:اسفندیار ولی نے حکومت کے حق میں قرارداد پیش کردی

اسلام آباد…اسفندیار ولی نے قومی اسمبلی میں حکومت کے حق میں قرارداد پیش کردی،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمہوری اداروں کی مضبوطی جمہوریت کیلئے ناگزیر ہے، 43پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ ہے،ایوان ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ پر یقین رکھتا ہے،جمہوریت کیلئے سیاسی قیادت کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسفندیار ولی کی جانب سے پیش کی جانے والی قراردینے کے مسودے میں بھی ترمیم کی گئی ۔ذرائع کے مطابق قرار داد جمہوریت کی مضبوطی کیلئے صدر اور وزیر اعظم کا ذکر نکال دیا گیا،صدر اور وزیراعظم کا ذکر نکال کر سیاسی لیڈر شپ شامل کردیا گیا،پہلی قرار داد میں اداروں کے تصادم کا ذکر تھا،جبکہ دوسری قرارداد میں کہا گیا کہ ہر ادارے کو اپنی آئینی حدود میں رہ کرکام کرناچاہیے۔قرارداد کے بعد وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بلڈوز نہیں کرنا چاہتے،قرارداد منظور کرنے کیلئے ایوان میں اکثریت ہے ،پیرکوقرارداد پر ووٹنگ ہوگی۔

مزید خبریں :