کاروبار
31 جولائی ، 2012

پٹرول7.67پیسے مہنگا ہوگیا: نوٹیفکیشن جاری

پٹرول7.67پیسے مہنگا ہوگیا: نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد …حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔اوگرا کی جانب سے منگل کی شام جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق یکم اگست سے شروع ہونے والے نئے پندرہواڑے کے لیے پٹرول کی نئی قیمت 93روپے57پیسے مقرر کی گئی ہے،واضح رہے کہ پٹرول کی قیمت میں سات روپے 67پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔جبکہ ڈیزل 4روپے58پیسے مہنگاہوا ہے ،اور اسکی نئی قیمت 101روپے79پیسے مقرر کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 4روپے64پیسے فی لیٹر اضافہ ہونے کے بعد نئی قیمت 92روپے83پیسے ہوگئی ہے۔ہائی اوکٹین7روپے64پیسے مہنگا کیا گیا ہے،نئی قیمت 120روپے16پیسے ہوگئی ہے ۔جبکہ لائٹ ڈیزل 4روپے78پیسے فی لیٹر مہنگاہونے کے بعد 90روپے11پیسے فی لیٹرمقرر ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :