Time 08 اکتوبر ، 2018
پاکستان

حیدرآباد کے رہائشی ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکل آئے

حکام کو اس حوالے سے آگاہ کردیا: ڈرائیور پردیپ کمار_ اسکرین گریب جیونیوز

حیدرآباد: ڈرائیور کے اکاؤنٹ سے بھی کروڑوں روپے نکل آئے جس سے اس نے حکام کو آگاہ کردیا۔

حیدرآباد کے رہائشی پردیپ کمار کے مطابق وہ پیشے سے ڈرائیور ہیں اور ان کے اکاؤنٹ میں ستمبر میں 18 ہزار روپے موجود تھے لیکن جب اے ٹی ایم سے تنخواہ نکالی تو وہ سلپ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

ڈرائیور پردیپ کمار کی بینک سلپ کا عکس

پردیپ کمار نے بتایا کہ ان کے اکاؤنٹ میں 4 کروڑ 99 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ک نکل آئے جس کے باعث وہ سلپ دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہوں نے اس سے متعلق اپنے افسران کو آگاہ کیا۔

انہوں نے مزید بتایاکہ بینک کے عملے کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے جس نے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔

واضح رہےکہ ایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے اور تحقیقات کے بعد سےاچانک کچھ افراد کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے نکل آئے ہیں جن میں کراچی کا رہائشی فالودہ فروش بھی شامل ہےجس کے اکاؤنٹ سے 2 ارب روپے نکلے۔


مزید خبریں :