انٹرٹینمنٹ
01 اگست ، 2012

سنجے لیلا کی فلم رام لیلامیں کرینہ کی جگہ پریانکا چوپڑا کام کرینگی

 سنجے لیلا کی فلم رام لیلامیں کرینہ کی جگہ پریانکا چوپڑا کام کرینگی

ممبئی …حال ہی میں سنجے لیلا کی فلم رام لیلا سے پیسوں کے معاملے پر علیحدگی اختیار کرنے والی بالی ووڈ کی بیبوکرینہ کپور کی جگہ پریانکا چوپڑا نے لے لی ہے۔تفصیلات کے مطابق کرینہ کے فلم کرنے سے انکار پر سنجے لیلا نے اُن کی جگہ رام لیلا میں پریانکا چوپڑا کو بطور ہیروئن کاسٹ کرلیا ہے۔فلم کے کاسٹیوم ڈیزائنرکی جانب سے افشاں کی جانے والی اس خبر کے مطابق اب وہ کرینہ کے بجائے پریانکا کے لیے کاسٹیومز ڈیزائن کررہے ہیں۔واضح رہے کہ سنجے لیلا کی یہ فلم شیکسپےئر کے ناول رومیو اینڈ جیولیٹ سے ماخوذ ہے جس میں پریانکا کے مدِ مقابل رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کرینگے جبکہ یہ فلم متوقع طور پر اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

مزید خبریں :