01 اگست ، 2012
کوئٹہ … ضلع بولان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سینٹرل جیل مچھ کے چیف وارڈن کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق سینٹرل جیل کے چیف وارڈن عبدالرشید مچھ بازار سے سودا لے کر واپس جیل جارہے تھے کہ جیل روڈ پر نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے، انہیں سول اسپتال مچھ منتقل کیا جارہا تھا لیکن انہوں نے راستے میں دم توڑ دیا۔ مچھ میں پچھلے 2 ماہ کے دوران 2جیل وارڈنوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔