پاکستان
05 فروری ، 2012

شبقدر: گرلز پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے اڑادیاگیا

شبقدر…ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں نامعلوم شدت پسندوں نے ایک گرلز پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے اڑادیا۔چارسدہ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق رات گئے نامعلوم شدت پسندوں نے گرلز پرائمری اسکول شبقدر کے قریب دھماکہ خیزمواد کو نصب کیا تھا جوزوردار دھماکے سے پھٹ پڑا، دھماکے کے نتیجے میں گرلز پرائمری اسکول کے کئی کمروں کو نقصان پہنچا،ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید خبریں :