05 فروری ، 2012
دبئی . . . . . پاکستان نے دبئی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو جیت کے لئے تین سو چوبیس رنز کا ہدف دے دیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی سیریز کے ْتیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر دوسو بائیس رنزسے اپنی اننگ کا آغازکیا۔پاکستان کی پہلی وکٹ جلد ہی اس وقت گر گئی جب یونس خان ایک ستائیس رنز بنا کراسٹیورٹ براڈ کی گیند پر آوٴٹ ہوگئے۔ان کے بعد آنے والے مصباح الحق نے اکتیس رنزبنائے ،وہ پنیسرکی گیند پر ایل بی ڈبلیوآوٴٹ ہوئے،تاہم کے بعد آنے والے کوئی بھی بیٹسمین انگلش اسپنرزکا مقابلہ نہ کرسکااور پاکستان کی وکٹیں ایک ،ایک کرکے گرتی رہیں۔اسدشفیق5،عدنان اکمل صفر،عبدالرحمان ایک ، سعید اجمل ایک اور عمر گل چار رنز بنا کرآوٴٹ ہوئے۔دوسری جانب پاکستان اظہرعلی دوسرے اینڈ پر ڈٹے رہے اور اپنے کیرئیر کی دوسری سنچری اسکور کی اور اپنے اسکور کو 157رنز تک پہنچایا ،وہگریم سوان کی گیند پر آوٴٹ ہوئے۔وہ آوٴٹ ہونے والے نویں کھلاڑی تھے، یوں پاکستان نے اظہر علی کی شاندارسنچری کی بدولت اپنی دوسری اننگ میں 365رنزبنانے انگلینڈ کو جیت کیلئے تین سو چوبیس رنز کاہدف دینے میں کامیاب ہوا۔انگلینڈ کی جانب سے پنیسر نے پانچ اورگریم سوان نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اینڈرسن اور براڈ ایک،ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوا۔