22 نومبر ، 2018
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ثالثی طریقہ کار کی ضرورت ہے اور پاکستان میں اسے رائج کرنا چاہتے ہیں۔
لندن میں کیتھڈرل انسٹی ٹیوٹ آف آربیٹریٹرز کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ثالثی مراکز کیلئے ججوں اور وکلا کی باقاعدہ تربیت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ثالثی مراکز سے زیرالتوا خصوصاً کمرشل کیسز کے حل میں مدد ملے گی، ہم باہر جانے کے بجائے پاکستان میں ثالثی مراکز بنانا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس ان دنوں برطانیہ کے نجی دورے پر ہیں جہاں وہ برمنگھم اور مانچسٹر میں فنڈ ریزنگ تقاریب میں شرکت کریں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ ڈیموں کی تعمیر کیلئے جیو نیوز انٹرنیشنل پر کل مانچسٹر سے براہ راست ٹیلی تھون بھی ہوگی۔