05 فروری ، 2012
کراچی… کراچی میں زہریلاکھانا کھانے سے2افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب واقع آبادی میں پیش آیا جہاں2 خواتین سمیت11افراد کی زہریلا کھانا کھانے سے حالت خراب ہو گئی ۔متاثرین کو قریب واقع اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ۔اسپتال میں 9 افراد کو جس میں خاتون شامل ہے کو طبی امداد دی جا رہی ہے ۔