05 فروری ، 2012
اسلام آباد… چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے بختیار ڈومکی کے اہل خانہ کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہو ئے ایڈو کیٹ جنرل سندھ کو کل طلب کر لیا ہے ۔واضح رہے کہ بختیار ڈومکی کے اہل خانہ جن میں ان کی اہلیہ ،بیٹی شامل تھیں کو ڈرائیور سمیت شادی کی تقریب سے واپسی پر قتل کر دیا گیا تھا۔ تہرے قتل کی تحقیقات پہلے ہی ایک اعلیٰ سطح کی جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم کر رہی ہے۔