Time 05 دسمبر ، 2018
پاکستان

نیب کیخلاف جارحانہ اور منظم مہم چلائی جا رہی ہے: جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال

نیب کا کسی سیاستدان سے اور کسی حکومت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے: جاوید اقبال۔ فوٹو: فائل

چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے اس وقت نیب کے خلاف ایک جارحانہ اور منظم مہم چلائی جا رہی ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کے خلاف مہم کا مقصد لوگوں میں مایوسی پیدا کرنا ہے لیکن یقین دلاتا ہوں کوئی ڈر، کوئی خوف، کوئی لالچ اور کوئی دھمکی نیب کے آڑے نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے، نیب کا کسی گروپ سے، کسی سیاست سے، کسی سیاستدان سے اور کسی حکومت سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید خبریں :