پاکستان
05 فروری ، 2012

تحریک آزادی کشمیر پاکستان کی بقاء اور سا لمیت کی تحریک ہے،منور حسن

 تحریک آزادی کشمیر پاکستان کی بقاء اور سا لمیت کی تحریک ہے،منور حسن

لاہور…جماعت اسلامی کے امیر سیدمنورحسن نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر پاکستان کی بقاء اور سالمیت کی تحریک ہے اور اہل پاکستان پر جو ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں اسے پورا کیا جانا چاہیئے۔ وہ منصورہ آڈیٹوریم لاہورمیں کشمیر سیمنار سے خطاب کررہے تھے۔ سید منورحسن نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کررہا ہے لاکھوں افراد کو شہید کیا جاچکا ہے ہزاروں افراد بھارتی عقوبت خانوں میں قید ہیں لیکن اسکے باوجود انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ہے۔ سید منورحسن نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو استصواب رائے کا ھق دیا ہے لیکن بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں حق نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 ویں یوم یکجتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی عوام کشمیریوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ وہ انکی آزادی کشمیر کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہیں۔

مزید خبریں :