پاکستان
05 فروری ، 2012

امید ہے چوہدری نثار اپنے ریمارکس واپس لے لیں گے، رحمان ملک

 امید ہے چوہدری نثار اپنے ریمارکس واپس لے لیں گے، رحمان ملک

اسلام آباد … وزیر داخلہ رحمان ملک نے قو می اسمبلی کے اجلاس کے دوران قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی کے ریمارکس پر تنقید کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ چوہدری نثار علی ا پنے الفاظ واپس لیں گے، وزیر داخلہ نے دہشت گردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عید میلاد النبی کے دن حملے نہ کریں۔ اسلام آباد کے علاقے بری امام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ وہ عید میلاد البنیکے دن دہشت گردوں سے اپیل کریں گے کہ حملے نہ کریں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشت گرد چند ٹکوں کی خاطر اپنے بھائیوں پر حملے نہ کریں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گرد ایسا کام نہ کریں جس سے ملک غیر مستحکم ہو۔ رحمان ملک نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ملک کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ اسپیکر کو خط لکھیں گے کہ ایسے الفاظ واپس لئے جائیں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کو اس قسم کے غیر پارلیمانی الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئے تھے۔ رحمان ملک نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی پر فخر ہے، امید ہے انصاف ملے گا۔ رحمان ملک نے کہا کہ گلگت اور چترال کے تمام لوگ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث نہیں، کچھ لوگوں نے گلگت کا شناختی کارڈ حاصل کیا ہوا ہے، ان کی بات کی گئی ہے، ان افراد سے متعلق وزارت داخلہ کے پاس معلومات ہیں، اس معاملے پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے بات کی ہے۔

مزید خبریں :