04 اگست ، 2012
لاہور…شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹوڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ اسپتال کے پیسوں سے سرمایہ کاری میں عمران خان کا ہاتھ نہیں ،سرمایہ کاری سے گزشتہ سال 4.2ارب روپے آمدنی ہوئی ، اس سال 4.7ارب کا ٹارگٹ ہے، لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کے چیف ایگزیکٹو کاکہنا تھا کہ پراپرٹی میں سرمایہ کاری ایک کمیٹی کرتی ہے، ہر سال دسمبر میں آڈٹ کرانے کے بعد آمدنی اور اخراجات کے گوشوارے ویب سائٹ پر جاری کیے جاتے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ 25فی صد لوگ اپنے خرچ پر ،جبکہ 75فیصد مستحق مریض زکوٰة کے پیسوں سے علاج کراتے ہیں ، عوام پر بھروسہ ہے اس سال بھی مایوس نہیں کرینگے ۔