دنیا
Time 13 دسمبر ، 2018

یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان امن مذاکرات کامیاب

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی موجودگی میں یمن کے وزیر خارجہ اور حوثی باغیوں کے مذاکرات کار ہاتھ ملارہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

اقوام متحدہ کی زیر نگرانی یمنی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

سوئیڈن میں یمن کی حکومت اور حوثی باغیوں کے ہونے والے امن مذاکرات میں فریقین کے درمیان حدیدہ میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔

امن مذاکرات کے اختتامی اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریز کا کہنا تھا کہ یمن حکومت اور باغی گروپ حدیدہ شہر اور بندرگاہ پر جنگ بندی کے لیے رضامند ہو گئے ہیں۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ حدیدہ میں اب مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے شہریوں کو امداد پہنچانے کا کام کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ فریقین کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

ایک ہفتے سے سویڈن میں جاری مذاکرات میں قیدیوں کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یمن تنازع پر امن مذاکرات کا دوسرا دور جنوری کے آخر ہو گا۔

مزید خبریں :