پاکستان
05 فروری ، 2012

نظام سنت نافذ کرکے قوم کو مشکلات سے نکالیں گے، جماعت اسلامی

کوئٹہ … جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنماوٴں کا کہناہے کہ ان کی جماعت اقتدارمیں آکر نبی کریم ﷺ کی تعلیمات اور قرآن وسنت کے نظام کو نافذ کرکے مسائل و مشکلات سے قوم کو نکال لے گی تاکہ اسلامی حکومت کا دور دورہ ہو اور پریشانیوں، مشکلات اور مسائل سے نجات مل سکیں۔ جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں کوئٹہ پریس کلب میں ”پیغام سیرت النبی ﷺ کانفرنس “ منعقد ہوئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بلوچستان عبدالمتین اخونزادہ، سابق امیر صوبہ مولانا عبدالحق ہاشمی، جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہا کہ نبی مہربان حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ ہدایت، راہنمائی کا سرچشمہ اور رحمتہ اللعالمین کا اسوہ حسنہ رہتی دنیا تک انسانیت کیلئے لائق تقلید ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ آپ کی سیرت وتعلیمات میں ہر دکھ دردکا مداوا اور ہر دور کے مسائل کا حل موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب نبی مہربان کی سیرت کو عملی جامہ پہنائیں۔ نظریاتی مملکت میں اسلام کے خلاف جاری قوانین، رسوم و رواج فی الفور ختم کئے جائیں۔ ہر فرد انفرادی و اجتماعی طور پر قرآن وسنت کو امام بناکر اسلامی تعلیمات کے مطابق گھر، دفتراور محلے وبازار، ملک وملت کو اسلامی بنائیں۔

مزید خبریں :