دنیا
04 اگست ، 2012

شمالی کوریا کی اقتصادی بحالی اور معیار زندگی کو بلند کرنا ترجیح ہے،کم جونگ

 شمالی کوریا کی اقتصادی بحالی اور معیار زندگی کو بلند کرنا ترجیح ہے،کم جونگ

بیانگ ہانگ…شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ اقتصادی بحالی اور معیار زندگی کو بلند کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔چین کی سرکاری خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے شمالی کوریا کے کیمونسٹ رہنما نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے میں چاہتا ہوں کہ شمالی کوریا کے عوام ایک خوشحال زندگی گزاریں۔ شمالی کورین ورکرز پارٹی بھی اسی منزل کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے نوجوان رہنما کی جانب سے تازہ بیان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ ملک میں اقتصادی اصلاحات نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :