کھیل
Time 26 دسمبر ، 2018

ڈیل اسٹین جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

اسٹین نے فخر زمان کو آؤٹ کر کے 422ویں وکٹ حاصل کی اور جنوبی افریقا کی جانب سے شان پولاک کا سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا۔ فوٹو: فائل

سنچورین: فاسٹ بولر ڈیل اسٹین جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

پاکستان کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں ڈیل اسٹین نے فخر زمان کو آؤٹ کرکے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی 422ویں وکٹ حاصل کی اور شان پولاک کا سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا۔ 

شان پولاک نے 108 ٹیسٹ میچز میں 421 وکٹیں حاصل کی تھیں اور ڈیل اسٹین نے 89ویں میچ میں 422 وکٹیں حاصل کر کے جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

اسٹین نے 422 وکٹیں لینے کے بعد زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے جنوبی افریقی بولر بن گئے۔

ڈیل اسٹین ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکا کے سابق اسپنر مرلی دھرن 800 وکٹیں حاصل کر کے سرفہرست ہیں جب کہ آسٹریلیا کے شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ 14ویں اور وقار یونس 373 وکٹیں لے کر 19ویں نمبر پر ہیں۔ 

مزید خبریں :