پاکستان
05 فروری ، 2012

کشمیر کا مقدمہ لڑنے کیلئے نظریاتی سمت درست کرنا ہو گی،فضل الرحمن

کشمیر کا مقدمہ لڑنے کیلئے نظریاتی سمت درست کرنا ہو گی،فضل الرحمن

اسلام آباد…مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت اور وزارت خارجہ بھارت کو پسندیدہ ملک قراردینے کے معاملے پر کشمیری قیادت کو مطمئن کرے ۔یوم یکجہتی کشمیر پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی کے چیئر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا اصولی موقف غیر متزلزل ہے،کشمیر کا مقدمہ لڑنے اور اسے کامیابی کے ساتھ ہمکنار کرنے کیلئے ہمیں اپنی نظریاتی سمت درست کرنا ہو گی،پاکستان کشمیری قیادت کو تجارتی حوالے سے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے کے حوالے سے مطمئن نہیں کر سکا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرکے مستحکم پالیسیاں بنانا ہوں گی اورمسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر نئی خارجہ پالیسی کا حصہ بنانا ہو گا۔

مزید خبریں :