جعلی ڈگری پر پی آئی اے کے پائلٹس سمیت 50 سے زائد ملازمین فارغ

عملےکو جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر نوکری سے فوری برطرف کیا گیا: ترجمان پی آئی اے

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے جعلی ڈگری پر تین کپتانوں سمیت 50 سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جعلی ڈگری والے پائلٹس اور کیبن کریو کے خلاف کارروائی سپریم کورٹ کی ہدایات پر کی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تین کپتانوں کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کا بتانا ہے کہ جعلی ڈگری پر کیبن کریو کے 50 ارکان بھی ملازمت سے فارغ کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق عملےکو جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر نوکری سے فوری برطرف کیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگری اور سرٹیفکیٹ رکھنے والے پائلٹس اور کیبن کریو کے لائسنس معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ ڈگریاں سی  اے  اے میں جمع نہ کرانے والوں کے لائسنس بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ لائسنس اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک ڈگریاں جمع نہیں کرائی جاتیں۔

اس کے علاوہ ڈی جی سول ایوی ایشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کنٹریکٹرز کی غیرتسلی بخش کارکردگی کا نوٹس لے لیا ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ کنٹریکڑز کے ناقص کام کی درستگی کے دورانیہ میں 6 ماہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :