پاکستان
04 اگست ، 2012

آل پارٹیز کانفرنس صوبے کے مفاد میں بلائی گئی،میاں افتخار

 آل پارٹیز کانفرنس صوبے کے مفاد میں بلائی گئی،میاں افتخار

پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ توانی بحران پر آل پارٹیز کانفرنس صوبے کے مفاد میں بلائی گئی ہے۔ پیپلزپارٹی نے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے۔ پشاور میں جیو نیوز سے گفت گو میں میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث وفاق کے خلاف نفرت پیدا ہو رہی ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے بلائی گئی ہے۔ میاں افتخار حسین نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کرنے والی اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ فیصلے پر نظر ثانی کرکے کانفرنس میں شرکت کریں اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی بجائے توانائی بحران کے خاتمے کے لیے قابل عمل تجاویز دیں ۔

مزید خبریں :