04 اگست ، 2012
لاہور … پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر جہانگیر بدر کاکہنا ہے کہ پہلی بارش سے ہی لاہور ڈوب گیا، پنجاب حکومت کہاں ہے، لوڈ شیڈنگ کے خلاف جلوس نکالنے والے اب پانی کے خلاف بھی جلوس نکالیں۔ لاہور میں قومی تاجر اتحاد کی جانب سے افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ شریف برادران ضیاء دور سے لے کر آج تک پنجاب حکومت پر براجمان ہیں، انہوں نے اقتدار کے دوران ریاستی مشنری کو اپنی جائیدادوں میں اضافے کیلئے استعمال کیا عوام کیلئے نہیں۔ جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کے متعلق نیا قانون بنانا پارلیمنٹ کا حق اور ذمہ داری بھی ہے، سوئس حکام کو خط لکھنے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔