پاکستان
04 اگست ، 2012

گمبٹ : مرد اور خاتون کو برہنہ گھمانے پر ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار معطل

گمبٹ : مرد اور خاتون کو برہنہ گھمانے پر ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار معطل

خیر پور … خیرپور کے علاقے گمبٹ میں پولیس کی جانب سے خاتون اور مرد کو برہنہ کرکے علاقے کا چکر لگوانے پر ایس ایچ اور 2 سب انسپکٹرز کو معطل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ 27 جولائی کو پیش آیا، جہاں گمبٹ کے علاقے میربحر محلہ میں پولیس نے چھاپے کے دوران ایک خاتون اور مرد کو مبینہ طور پر برہنہ کرکے علاقے کا چکر لگوایا۔ ایس ایس پی خیرپور عرفان بلوچ کے مطابق پولیس پارٹی نے شکایات ملنے پر فحاشی کے اڈے پر چھاپا مارا،تاہم اس بات کی انکوائری کی جارہی ہے کہ چھاپے کے بعد کسی خاتون یا مرد کو برہنہ کرکے علاقے کا چکر لگوایا گیا۔ ایس ایس پی کے مطابق بات ثابت ہوجانے پر ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :