پاکستان
05 فروری ، 2012

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا سروسز اسپتال کا اچانک دورہ

لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے سروسز اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور غیر معیاری ادویات سے متاثرہ مریضوں کی تیمار داری کی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے دیر سے آنے پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھٹی ہے تو کیا ہوا آپ کو ان مریضوں کے ساتھ موجود ہونا چاہیے تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سروسز اسپتال کے دورے کے دوران مریضوں کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا،انہوں نے انتظامیہ اور طبی عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔اسپتال انتظامیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ ناقص ادویات کے اثرات زائل کرنے کیلئے دی گئی دوا کے مثبت اثرات تیزی سے ظاہر ہو رہے ہیں،اس موقع پر مریضوں نے تصدیق کی کہ انہیں حکومت کی طرف سے اعلان کردہ رقم مل چکی ہے۔

مزید خبریں :