05 اگست ، 2012
منڈی بہاوٴالدین…منڈی بہاوٴالدین میں 3 ملزمان رات گئے جیولرزشاپ کے چوکیدار کو رسیوں سے باندھ کر لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے۔واقعہ پیش آیا منڈی بہاوٴالدین کے نواحی گاوٴں بوسال سکھا کے صدربازارمیں۔ جہاں رات گئے 3 ملزمان ایک جیولر شاپ کا صفایا کرکے فرار ہوگئے۔ جیولر شاپ کے مالک کا کہنا ہے کہ شاپ میں ایک کروڑروپے مالیت کا سونا موجود تھا جس کا وزن 2 کلو بتایا جاتا ہے۔جبکہ پانچ لاکھ روپے نقد بھی تھے۔ ملزمان نے چوکیدار کو رسیوں سے باندھا اور لوٹ مار کے بعد شاپ کے شیشے توڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے چوکیدارکوتفتیش کیلئے حراست میں لے لیاہے۔