05 اگست ، 2012
پشاور … پشاور کے بعض علاقوں میں سحر وافطار کے وقت گیس کا پریشر کم ہونے سے صارفین مشکلات کا شکار ہیں پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ، رشید آباد، افغان کالونی اور ورسک روڈ میں سحر و افطار کے وقت گیس پریشر کم ہونے کی شکایات ہیں۔ جس سے خواتین کو گھریلو امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ سوئی ناردرن گیس حکام کے مطابق طلب میں اضافہ کی وجہ سے گیس پریشر کی شکایات سامنے آئی ہیں۔