دنیا
05 اگست ، 2012

چین سیاحتی مقام پر شدید بارش،فلڈ گیٹ کھول دیے گئے

چین سیاحتی مقام پر شدید بارش،فلڈ گیٹ کھول دیے گئے

چنگ ڈاوٴ … چین کے مشرقی علاقے چنگ ڈاوٴ میں سیاحتی مقام پر شدید بارش ہوئی ہے لیکن یہ خوبصورتی بھی سیاحوں کو لبھا رہی ہے۔چنگ ڈاوٴ کا تفریح مقام لاوٴشان ویسے بھی سیاحوں کی پسندیدہ جگہ کی حیثیت رکھتا ہے لیکن بارش نے اس علاقے کا حسن اور نکھار دیا ہے۔ گزشتہ رات یہاں 108 ملی میٹر بارش برسی ،جس سے وادی کے ندی نالوں میں پانی کا بہاوٴ تیز ہوگیا ۔ منہ زور ندیوں کی جھاگ اڑاتی اور پرشور روانی کے دل کش مناظر دیکھ کر سیاح بے حد خوش ہیں ۔کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے ڈیموں کے فلڈ گیٹ کھول دیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دوروز تک چنگ ڈاوٴ میں مزید بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :