13 جنوری ، 2019
پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے مسلسل آنکھیں چرانے والا بھارت اب سفارتی آداب بھی بھول گیا ہے۔
بھارتی اہلکاروں نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات اہلکار کو گرفتار کر کے کئی گھنٹوں تک حبس بیجا میں رکھا اور اس دوران کچھ کاغذات پر زبردستی دستخط بھی کروائے۔
پاکستان حکام کی جانب سے معاملہ بھارتی وزارت خارجہ کے سامنے اٹھانے پر پاکستانی اہلکار کی رہائی عمل میں آئی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہائی کمیشن کے اہلکار کی گرفتاری پر بھارت سے شدید احتجاج کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اہلکار کی گرفتاری کو ویانا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے بھارت پر واضح کر دیا کہ ایسےکسی بھی واقعے پر جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔