دنیا
05 اگست ، 2012

چین ،سیلابی ریلے میں پھنسے26افراد کو بچالیا گیا

چین ،سیلابی ریلے میں پھنسے26افراد کو بچالیا گیا

بیجنگ… چین میں آئے دو طوفانوں نے تباہی مچارکھی ہے،سیلابی ریلے میں پھنسے 26 افراد کو دو ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ریسکیو کر لیا گیا۔چین کے مشرقی شہر Liaoning میں دو طوفان ڈیمری اور سولا نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں،تیزہواوٴں کے ساتھ طوفانی بارشیں بھی جاری ہیں ،شدید اور مسلسل بارشوں سے کئی علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔سیلاب میں پھنسے کئی افراد کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔دوہیلی کاپٹرز کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کا نکالنے کے لیے اپریشن شروع کیا گیا۔تیز ہوائیں ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیدا کررہے ہیں تاہم 26 افراد کو کامیابی سے بچالیا گیا۔

مزید خبریں :