کراچی: لانڈھی میں واقع نادرا دفتر سے سیکڑوں شناختی کارڈ اور اندراج کا رجسٹر چوری

پولیس کے مطابق چور دفتر کی چھت سے داخل ہوا اور کاؤنٹرز سے 1800 شناختی کارڈز اور اندراج کا رجسٹر چوری کرکے چھت کے راستے سے ہی فرار ہوگیا—۔جیو نیوز اسکرین گریب

کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اٹھارٹی (نادرا) کے دفتر میں رات گئے چوری کی مبینہ واردات ہوئی اور چور سیکڑوں شناختی کارڈ اور اندراج کا رجسٹر لے کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق چور دفتر کی چھت سے داخل ہوا اور کاؤنٹرز سے 1800 شناختی کارڈز اور اندراج کا رجسٹر چوری کرکے چھت کے راستے سے ہی فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نادرا دفتر کی دیوار پر نازیبا الفاظ بھی تحریر کرکے گیا ہے۔

واضح رہے کہ نادرا کے جس دفتر سے شناختی کارڈ چوری ہوئے، 27 جنوری کو اسی علاقے میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 94 کے ضمنی انتخابات ہیں۔

نادرا حکام کے مطابق اس معاملے کو علاقے میں ضمنی انتخابات کے تناظر میں بھی دیکھا جارہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نادرا سندھ میر عجم کے مطابق شناختی کارڈز کی چوری کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور شناختی کارڈ منسوخی کے لیے ڈیٹا اسلام آباد بھیجا جاچکا ہے۔

ڈی جی نادرا سندھ کے مطابق ضمنی انتخابات کی وجہ سے شناختی کارڈز فوری پرنٹ کروا کے منگوائے جارہے ہیں، جو ایک دو دن میں ہی بن کر اسپیشل کوریئر کے ذریعے آجائیں گے۔

مزید خبریں :