پاکستان
Time 23 جنوری ، 2019

پی آئی سی انتظامیہ نے دباؤ پر نواز شریف کا صرف تھیلیم ٹیسٹ کرایا: ذرائع

جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی انجیو گرافی کا مشورہ دیا تھا۔ فوٹو: فائل

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ نے دباؤ اور سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا صرف تھیلیم کا ٹیسٹ کرایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی تھیلیم اسکین رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

ڈاکٹروں نے نواز شریف کے تھیلیم اسکین کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کے دل کی ایک شریان معمول سے زیادہ تنگ ہے، شریان میں رکاوٹ کے باعث دل کے نچلےحصے میں خون کی سپلائی متاثر ہے۔

خیال رہے کہ 16 جنوری کو جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا طبی مائنہ کیا تھا۔

ہیڈ آف میڈیسن ڈپارٹمنٹ پروفیسر تنویرالاسلام نے نواز شریف کی انجیوگرافی کا مشورہ دیا تھا۔

نواز شریف کو 22 جنوری کو انجیو گرافی کے لیے پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا تھا۔

پی آئی سی میں نواز شریف کا صرف تھیلیم ٹیسٹ کیا گیا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسپتال انتظامیہ نے دباؤ اور سیکیورٹی وجوہات پر صرف تھیلیم ٹیسٹ کرایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انجیو گرافی ہوتی تو نواز شریف کو چند گھنٹے اسپتال میں رکھنا ضروری تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا تین سال پہلے بائی پاس ہو چکا ہے۔

مزید خبریں :