پاکستان
06 فروری ، 2012

شمالی وبالائی علاقوں میں برف باری،کئی رابطہ سڑکیں بند

شمالی وبالائی علاقوں میں برف باری،کئی رابطہ سڑکیں بند

ایبٹ آباد. . . . . .ایبٹ آباداور گلیات میں برف باری کے بعد مری روڈ سمیت کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ مری روڈ سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ایبٹ آباد اور گلیات میں گزشتہ روزہونے والی برف باری کے بعد مری روڈاوردیگر رابطہ سڑکیں بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،تاہم مری روڈ سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔گلگت بلتستان میں برف باری تھم چکی ہے اورموسم جزوی طورپرابرآلود ہے مگر تمام علاقے سرد ہواوٴں کی لپیٹ میں ہیں۔آزادکشمیر میں بارش اور ہلکی برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔گزشتہ روز ہونے والی برف باری کے بعد اٹھ مقام، کیل اور شاردرہ سمیت وادی لیپہ میں ہرطرف برف ہی برف نظرآرہی ہے۔مانسہرہ سمیت ہزارہ ڈویڑن کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی ہلکی بارش کی وجہ سے سرد کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔مالاکنڈ ڈویڑن میں بادل چھائے ہوئے ہیں۔کالام،مالم جبہ اور شانگلہ میں وقفے وقفے سے برف باری کے باعث علاقے میں شدید سردی ہے جبکہ چترال کے علاقے لواری میں ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت قبائلی علاقہ جات میں بھی برف باری رکنے کے باوجودسردی کی شدت برقرارہے۔شمالی بلوچستان میں بھی برف باری کے بعد موسم انتہائی سرد ہوگیاہے۔

مزید خبریں :