پاکستان
06 فروری ، 2012

قومی ادارہ صحت اطفال، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 3سالہ بچہ ہلاک

قومی ادارہ صحت اطفال، ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 3سالہ بچہ ہلاک

کراچی… کراچی میں قومی ادارہ صحت اطفال میں تین سال کا بچہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ہلاک ہو گیا جس پر ورثاء نے ایمرجنسی میں احتجاج اور توڑ پھوڑ کی ہے۔ بچے کے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹروں کی لاپروائی اور آکسیجن بند ہونے کے سبب بچہ موت کے منہ میں چلا گیا ان کا کہنا تھاکہ تین سالہ اریب کو گزشتہ شب صدرکے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا تھا جسے سول اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعدقومی ادارہ برائے صحت اطفال منتقل کیا گیا تھا۔ این آئی سی ایچ میں ایمرجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد حسین کے مطابق سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے بچے کی حالت تشویش ناک تھی اس لیے لواحقین سے اسے جے پی ایم سی میں منتقل کرنے کے لیے کہا تھا۔،ان کاکہناتھا ایمرجنسی کے تمام آکسیجن یونٹ چل رہے ہیں اورواقعے کی انکوئری کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :