پاکستان
06 فروری ، 2012

لاہور:کام سے انکار پر مالک کا ملازم بچے پر وحشیانہ تشدد

لاہور:کام سے انکار پر مالک کا ملازم بچے پر وحشیانہ تشدد

لاہور… لاہور کے علاقے سن پورہ میں مالکان نے نو سالہ گھریلو ملازم کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مالک مکان کو حراست میں لے لیا۔ لاہور کے علاقہ وسن پورہ چوک ناخدا پر ایک لاوارث نو سالہ لڑکا زخمی حالت میں سڑک کے کنارے سردی سے کانپتے ہوئے دیکھا گیا۔ محلے داروں نے گھریلو ملازم نو سالہ وسیم سے تفصیلات پوچھی تو پتہ چلا کہ زخمی وسیم پر گھر کے مالک فرحان اور اس کی بیوی سبحانہ نے وحشیانہ تشدد کیا ہے جس سے اس کے چہرے،ہاتھوں اور ٹانگوں پر زخم آئے اور وہ بری طرح سوجھ گئے۔محلے داروں نے جیو نیوز کو اطلاع دی تو نوسالہ وسیم نے بتایا کہ وہ لاڑکانہ رہنے والا ہے اور ایک سال سے فرحان کے گھر میں ملازم ہے۔وسیم نے بتایا کہ فرحان اور اس کی بیوی نے کام نہ کرنے کا بہانہ بنا کر اس پر وحشیانہ تشدد کیا ہے۔پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے وسیم پر تشدد کے الزام میں ملزم فرحان کو گرفتار کرلیا اور تھانے لے گئی۔زخمی وسیم کو کو میڈیکل رپورٹ کے لیے اسپتال بھجوا بھجوا دیا گیا۔

مزید خبریں :