پاکستان
Time 03 فروری ، 2019

حمزہ شہباز ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد لندن روانہ

حمزہ شہباز غیر ملکی ایئر لائن کی فلائٹ نمبر 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے اور وہ 13 فروری کو واپس وطن پہنچیں گے۔ فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز لندن روانہ ہوگئے۔

حمزہ شہباز غیر ملکی ایئر لائن کی فلائٹ نمبر 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے اور وہ 13 فروری کو واپس وطن پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ حکومت نے حمزہ شہباز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا تھا اور 11 دسمبر کو انہیں لندن جانے سے روک دیا گیا تھا، انہوں نے اس اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا اور عدالت نے یکم فروری کو انہیں 10 روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے حمزہ شہباز سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور صاف پانی کیس میں پوچھ گچھ کر رہی ہے، اسی سلسلے میں نیب نے اُن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

مزید خبریں :