پاکستان
06 اگست ، 2012

اوکاڑہ پولیس کی حراست میں مبینہ ڈاکو قتل

اوکاڑہ…اوکاڑہ میں پولیس حراست میں مبینہ ڈاکو کو قتل کر دیا گیا،پولیس کے مطابق وہ ملزم کو نشاندہی کیلئے لیکرجا رہی تھی کہ اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑانے کے لئے حملہ کر دیا۔ ڈی پی اواوکاڑہ عثمان اکرم گوندل نے بتایاکہ پولیس پارٹی ڈاکوناصرکو نشاندہی کیلئے لیکرجا رہی تھی کہ تھانا چوچک کے علاقے میں اس کے ساتھیوں نے پولیس وین پرفائرنگ کر دی،گولیاں لگنے سے ڈاکو ناصر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے،پولیس ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

مزید خبریں :