پاکستان
13 جنوری ، 2012

سیکرٹری دفاع کی برطرفی کیخلاف درخواست ، سماعت16جنوری کو ہو گی

لاہور …لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری دفاع خالد نعیم لودھی کی برطرفی کے خلاف درخواست کی سماعت کیلئے16 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شیخ عظمت سعید اس درخواست کی سماعت کریں گے۔ درخواست گزارمحمد اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا ہے کہ میمو اسکینڈل کے مسئلہ کے دوران سیکرٹری دفاع خالد نعیم لودھی کی برطرفی بدنیتی پر مبنی ہے۔ نرگس سیٹھی کی اس عہدے پر تقرری کا مقصد فوج کے حوالے سے بعض ناپسندیدہ فیصلے کرنا ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس معاملے کا نوٹس لے اور نرگس سیٹھی کو درخواست کے حتمی فیصلے تک کام کرنے سے روکا جائے۔

مزید خبریں :