16 فروری ، 2019
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وہ سابق صدر باراک اوباما سے زیادہ نوبیل انعام کے حقدار ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا پر اتنا اچھا کام کیا کہ جاپانی وزیر اعظم نے انھیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جاپان کے اوپر سے شمالی کوریا کے میزائل گزرتے تھے لیکن اب یہ میزائل تھم گئے ہیں۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ وہ سابق صدر باراک اوباما سے زیادہ نوبیل انعام کے حقدار ہیں لیکن ممکن ہے انھیں نوبیل امن انعام کبھی نہ ملے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ کمیٹی نے نوبیل انعام اوباما کو دے دیا جنہیں یہ پتا ہی نہ تھا کہ انہیں اعزاز ملا کیوں؟