دنیا
07 اگست ، 2012

روسی ایئر لائن نے شام کیلئے تمام پروازیں منسوخ کر دیں

روسی ایئر لائن نے شام کیلئے تمام پروازیں منسوخ کر دیں

ماسکو… روسی ایئر لائنز ایئر فلوٹ نے شام کیلئے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرویو میں ایرو فلوٹ ایئر لائنز کے ترجمان نے بتایا کہ ماسکو سے دمشق کیلئے پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ شام میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور مسافروں کی تعداد میں مسلسل کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے کیونکہ ماسکو دمشق روٹس پر مسافروں کی کمی کے باعث ایئر لائنز کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ صورتحال معمول پر آنے کے بعد ماسکو دمشق پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :