دنیا
07 اگست ، 2012

آسٹریلیا کاشامی پناہ گزینوں کیلئے امداد میں اضافہ

آسٹریلیا کاشامی پناہ گزینوں کیلئے امداد میں اضافہ

کینبر… آسٹریلیا نے اردن، عراق، ترکی اور لبنان میں پناہ گزین کیمپوں میں مقیم شام کے باشندوں کیلئے اپنی امداد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آسٹریلوی وزیر خارجہ باب کلر نے دارالحکومت کینبرا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا نے شامی پناہ گزینوں کیلئے اپنی امداد ی رقم 16 سے بڑھا کر 20 ملین آسٹریلوی ڈالر کر دی ہے۔ اس امداد کا مقصد مشکلات کا شکار شامی باشندوں کو بنیادی ضروریات کی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جو ملک میں خانہ جنگی کے باعث اپنے ہمسایہ ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں :