07 اگست ، 2012
تہران… ایران کیلئے انڈونیشیاء کے سفیر دائن ویرن جورت نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی یکطرفہ پابندیاں عائد کئے جانے کے باوجو دایران سے خام تیل کی درآمد جاری رکھیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انڈونیشیاء ایران کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں ایران کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گا،انڈونیشیاء ایران کی ٹیکنالوجی میں ترقی سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انڈونیشیاء پرامن مقاصد کیلئے ایران کے ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کی حمایت کرتا ہے۔