07 اگست ، 2012
تہران…ایرانی صدر محمود احمدی نژاد سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی دعوت پر آئندہ ہفتیمکہ میں ہونے والے اسلامی ممالک کے سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ایرانی صدرکے قریبی ساتھی محمد رضا فرقانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں مسلم ممالک میں رونما ہونے والے واقعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا یہ دو روزہ سربراہ اجلاس 14اگست کو شروع ہوگا۔ اس اجلاس کا مقصد مسلمان ملکوں کی صف میں اتحاد پیدا کرنا اور دشمن کے مذموم عزائم اور سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ملکر کوششیں کرنا ہے۔