دنیا
07 اگست ، 2012

چین کا سری لنکا سے اپنے گرفتار مچھیروں کو رہا کرنے کا مطالبہ

 چین کا سری لنکا سے اپنے گرفتار مچھیروں کو رہا کرنے کا مطالبہ

بیجنگ … چین نے سری لنکا سے اپنے37گرفتار مچھیروں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں چینی سفارتخانے کے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ سری لنکا اس مسئلے کو قانون کے مطابق حل کریں اور جتنا جلدی ممکن ہو چینی مچھیروں کو رہا کردیا جائے۔ یاد رہے کہ سری لنکن نیوی نے ان مچھیروں کو ملک کے مشرقی ساحلی سمندر سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب ان کی دو کشتیاں بیٹی کالوہا شہر کے قریب سری لنکن سمندری حدود میں داخل ہو گئیں تھیں۔

مزید خبریں :