07 اگست ، 2012
انقرہ… ترکی کے جنوب مشرقی صوبے مردن میں کرکوک سے آنے والی تیل پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا نے سے تیل کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ ترک وزیر توانائی نے بتایا کہ پائپ لائن کی تعمیر و مرمت پر تقریباً 10دن لگ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی اور عراق کے درمیان 970کلومیٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے تقریباً ساڑھے چار لاکھ سے 5لاکھ بیرل یومیہ تیل سپلائی کیا جاتا ہے تاہم کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔